سلمان کی پہلی محبت کا نام سن کر رہ جائیں گے دنگ،کنوارے رہنے کی وجہ بھی بتائی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-12-2021
سلمان کی پہلی محبت کا نام سن کر رہ جائیں گے دنگ،کنوارے رہنے کی وجہ بھی بتائی
سلمان کی پہلی محبت کا نام سن کر رہ جائیں گے دنگ،کنوارے رہنے کی وجہ بھی بتائی

 

 

ممبئی: سلمان خان کے ساتھ کئی اداکاراؤں کے نام جوڑے جا چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر گرل فرینڈز کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

سلمان خان نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی، یہ سوال سن کر وہ پریشان ہو گئے۔ ان کے والد سلیم خان بھی ایک بار بتا چکے ہیں کہ سلمان کے لڑکیوں کے تعلقات کیوں ٹوٹ جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سلمان نے بگ باس میں ایک مضحکہ خیز انکشاف بھی کیا۔ ایک ایپی سوڈ میں سلمان خان کی مہمان ریکھا تھیں۔ ان سے متعلق بچپن کی ایک مضحکہ خیز کہانی سلمان نے سنائی تھی۔

بگ باس میں سلمان خان نے بتایا تھا کہ بچپن میں وہ ریکھا کے دیوانے تھے اور بڑے ہونے پر ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ کچھ سال پہلے ریکھا بگ باس میں 'سپر نانی' کی تشہیر کے لیے آئی تھیں۔ اس ایپی سوڈ میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہیں ریکھا پر زبردست کرش ہے۔

سلمان نے بتایا تھا کہ ریکھا ان کے پڑوس میں رہتی تھیں۔ اس وقت وہ صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھ کر انھیں مارننگ واک پر جاتے دیکھتے تھے۔اسی پر بس نہیں سلمان نے ریکھا کی وجہ سے یوگا کلاس جوائن کی تھی۔

سلمان نے بتایا تھا کہ اس وقت میرا یوگا سے کوئی تعلق نہیں تھا، لیکن چونکہ ریکھا جی وہاں جاتی تھیں اس لیے میں اور میرے دوست وہاں پہنچ جاتے تھے۔

اس پر ریکھا نے بتایا تھا کہ سلمان نے اپنے خاندان میں سب کو بتا دیا تھا کہ وہ ریکھا کے بڑے ہونے پر ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر سلمان نے جواب دیا کہ شاید اسی لیے میں نے شادی نہیں کی۔ ریکھا نے بھی مذاق میں جواب دیا، شاید اس لیے میں نے بھی شادی نہیں کی۔