آسام کی 2 خواتین نے ملائیشیا میں مقابلہ حسن میں ایوارڈز جیتے۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2023
آسام کی 2 خواتین نے ملائیشیا میں مقابلہ حسن میں ایوارڈز جیتے۔
آسام کی 2 خواتین نے ملائیشیا میں مقابلہ حسن میں ایوارڈز جیتے۔

 

 

گوہاٹی: آسام سے تعلق رکھنے والی ترالی سرمہ اور سومی چودھری داس جنہوں نے حال ہی میں منعقدہ مسز انٹرنیشنل گلوبل ورلڈ فائنل 2023 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ایک بار پھر  ریاست کا نام روشن کیا ہے۔

ملائیشیا کے کوالالمپور میں منعقد ہونے  والے اس پروگرام کی میزبانی مسز انٹرنیشنل گلوبل  نے کی۔ دونوں نے تقریب میں بالترتیب مسز فوٹوجینک اور مسز گلیمرس ایوارڈز جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

یاد رہے کہ 9 اور 13 جنوری کے درمیان منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں مختلف ممالک جیسے بھارت میکسیکو جاپان ویت ،نام ،یوکرین فلپائن، کوریا، ملائیشیا، سنگاپور، لاطینی امریکہ سری لنکا بوٹسوانا اور چین سے شرکاء نے شرکت کی۔ 23 شرکاء کو ان کی شخصیت قدرتی عطا اور باہمی مہارت کی بنیاد پر پرکھا گیا۔