سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کےلئے مزید انتظار کرنا ہوگا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
انتظار کریں  رادھے کا ۔۔۔۔
انتظار کریں رادھے کا ۔۔۔۔

 

 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا انکے شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ انتظار اب مزید ایک سال طویل ہوسکتا ہے۔ سلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈاؤن جاری رہا تو ہوسکتا ہے۔

فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔ اداکار نے مزید کہا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔

اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فلم کو اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔