کیا شادی کے بندھن میں بندھیں گے کٹرینہ کیف اور وکی کوشل؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
 کٹرینہ کیف اور وکی کوشل
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل

 

 

ممبئی

بالی وڈ میں آئے روز اداکاروں کی جوڑیاں بنتی رہتی ہیں اور آج کل سپر اسٹار کترینہ کیف اور وِکی کوشل کے درمیان دوستی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

میڈیا کے مطابق انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے انکشاف کیا ہےکہ کرینہ اور وکی میں قربتیں بڑھ رہی ہیں اور دونوں آج کل ایک دوسرے کے ساتھ سیر سپاٹے کررہے ہیں

۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ہرش سے سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں چلنے والے کسی رشتے سے متعلق بتائیں جس کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن درحقیقت وہ سچ ہے۔ ہرش وردھن نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکی اور کترینہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید میں یہ بتاکر پھنس جاؤں لیکن ان کے خیال میں وہ دونوں اس بات کو چھپانا نہیں چاہیں گے۔ میڈیا پر بھی کچھ عرصے سے کترینہ اور وکی کوشل کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )