ارطغرل غازی ہٹ جائے گا اب نیٹ فلکس سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-08-2021
   ارطغرل غازی
ارطغرل غازی

 

 

آواز دی وائس، ایجسنی

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے؟

مشہورِ زمانہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس سیریز کو امریکا اور برطانیہ میں اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بہت سے نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹریمنگ سروس کی جانب سے یہ ٹوٹیفیکیشن موصول ہوئے ہیں کہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو 20 ستمبر 2021 کو نیٹ فلکس سے ہٹادیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ یہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں مقبولیت کے کئی ریکارڈز بنا چکی ہے۔