اداکارہ کی گھٹیا حرکت پر طوفان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2021
شرم تم کو مگر نہیں آتی
شرم تم کو مگر نہیں آتی

 

 

 آواز دی وائس :ممبئی

ایک طرف جہاں سمندری طوفان کی تباہی سے لوگوں کی زندگی چلی گئی اور درجنوں افراد لاپتا ہوگئے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے، وہیں ایک ٹی وی اداکارہ کی جانب سے نیم عریاں لباس میں ڈانس کرنے کی ویڈیو بنانے اور تصاویر شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹی وی اداکارہ دپیکا سنگھ گویل نے تاؤتے طوفان کے بھارت سے ٹکرانے کے بعد ویڈیوز اور تصاویریں پوسٹ کیں تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دپیکا سنگھ گویل نے نیم عریاں اور بولڈ انداز میں طوفان سے گرنے والے درختوں کے ساتھ تصاویر بنوااکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جب کہ طوفان کی تباہی کے بعد کے مناظر میں رقص کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے متعدد پوسٹس میں مداحوں کے لیے لکھا کہ ’آپ طوفان کو روک نہیں سکتے، اس لیے ایسی کوششیں کرنا چھوڑ دیں‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ طوفان آنے کی صورت میں صرف خود کو پرسکون رکھا جا سکتا ہے، اس لیے ایسی حالت میں فطرت سے پیار کریں اور اداس مت ہوں، کیوں کہ طوفان ہر حال میں گزر جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے بولڈ انداز میں جن درختوں کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں، وہ طوفان کے آنے سے تباہ ہوئے اور اب وہ درختوں سے لکڑیاں بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ طوفان تاؤتے کو یادگار بنانے کے لیے ہی انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔تاہم اداکارہ کو ایسی تصاویر شیئر کرنے اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے ان کی پوسٹس پر کمنٹس کیے کہ کیوں کہ تاحال وہ خود محفوظ اور سلامت ہیں، اس لیے طوفان میں ایسا کر رہی ہیں۔