سوشل میڈیا پرہٹ ہوگیا’’رادھے" کاٹریلر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سلمان خان اور دیشا پٹانی
سلمان خان اور دیشا پٹانی

 

 

ممبئی

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ جوکہ سوشل میڈیا سمیت اداکاروں کے اکاؤنٹ پر بھی خوب دیکھا اور سراہا جارہا ہے۔ بالی ووڈ فلم ’رادھے‘ میں سلمان خان اور دیشا پٹانی دونوں ایکشن میں نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں نے ایک ہی وقت میں اپنی فلم کا 2منٹ51 سیکنڈ کا ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے انسٹاگرام پر دیشا پٹانی کے فالوورز کی تعداد سلمان خان سے زیادہ ہے پھر بھی فلم کے ٹریلر کو سلمان خان کے اکاؤنٹ پر زیادہ دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر دیشا پٹانی کے فالوورز 43.3ملین سے زائد ہیں جبکہ سلمان خان کے فالوورز کی تعداد 39.2ملین سے زائد ہے۔ دونوں اداکاروں نے ایک ہی وقت میں فلم ’رادھے ‘ کا ٹریلر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لیکن کم فالوورز کے باوجود سلمان خان کے اکاؤنٹ پر اس ٹریلر کو 36 لاکھ25ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔

دیشا پٹانی کے اکاؤنٹ پر وہی ٹریلر 19لاکھ 69 ہزار بار دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ سلمان خان کے اکاؤنٹ پر تعریفی کمنٹ کرنے والوں کی تعداد بھی دیشا پٹانی کے اکاؤنٹ پر کمنٹ لکھنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔

 

سلمان خان اور دیشا پٹانی کے اکاؤنٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔

اداکار رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک گانے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی نظر آئیں گی۔ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

(ایجنسی ان پٹ)