'دی کپل شرما شو 'عارضی طور پر بند ہوسکتاہے؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2022
'دی کپل شرما شو 'عارضی طور پر بند ہوسکتاہے؟
'دی کپل شرما شو 'عارضی طور پر بند ہوسکتاہے؟

 

 

ممبئی: معروف کامیڈی شو'دی کپل شرما شو 'کو ایک بار پھر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔شو کے پروڈیوسر سلمان خان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شوکے پروڈیوسرز نے شو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ میزبان کپل شرما کے دورہ امریکا کی وجہ سے کیاہے۔

واضح ہوکہ اس شوکی مقبولیت ماضی کے مقابلے کم ہوئی ہے۔اب شو میں کامیڈی کے بجائے انٹرویوپر زور دیا جارہاہے۔

اس کے کئی بے حد مقبول کامیڈین بھی شو چھوڑ چکے ہیں جن میں سنیل گرور،علی اصغر، سادھنا سنگھ شامل ہیں۔

بھارتی سنگھ بھی ان دنوں حاملہ ہونے کے سبب شو میں دکھائی نہیں دیتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل شرما جلد ہی امریکا کے دورے پر جائیں گے ،جس وجہ سے شو کی اقساط کی شوٹنگ نہیں کی جاسکے گی اس لیے پروڈیوسرز نے عارضی طور پر کامیڈی شو کو کچھ دیر کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کپل شرما کا ایک ماہ طویل امریکا کا دورہ جون کے وسط میں طے ہے اور ان کی ٹیم نے اسی دوران وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ شو بند ہونے سے پہلے مداحوں کیلئے کچھ اقساط کی شوٹنگ مکمل کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے اس سے قبل گزشتہ سال جنوری میں کپل نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے وقت شو سے کچھ عرصے کیلئے دوری اختیار کی تھی۔

تاہم تقریباً 5 ماہ کے وقفے کے بعد جون میں شو دوبارہ شروع کردیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق کپل اور ان کی ٹیم چند دنوں میں اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔ (ایجنسی)