سلمان خان کی فلم ’رادھے‘کی پہلی جھلک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
سلما ن خان
سلما ن خان

 

 

بھائی جان کہیں یا دبنگ۔ بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے کہیں یا پھر سلمان خان۔فلمی دنیا کے جنون نے اپنی نئی فلم کی جھلک دکھا دی ہے۔دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔

ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عید کا وعدہ کیا تھا تو عید پر ہی آئیں گے۔‘بالی ووڈ اسٹار نے لکھا کہ ’میں ایک بار جو کمٹمنٹ کردیتا ہوں پھر وہ کرکے ہی رہتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔ سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شروف، رندیپ ہودا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔