تمل اداکارہ الیگزینڈراجاوو نے کی خودکشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
تمل اداکارہ الیگزینڈراجاوو نے کی خودکشی
تمل اداکارہ الیگزینڈراجاوو نے کی خودکشی

 

 

 آواز دی وائس،گووا

 تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ الیگزینڈرا جاوو کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ و روسی ماڈل الیگزینڈرا جاوو کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔

اداکارہ گووا میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔

تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جب کہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق روس سے ہے جو ہندوستانی تمل فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور گووا میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ سے متعلق ان کے اہل خانہ اور روسی سفارت خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔