مرد اس غلط فہمی میں رہتے ہیں کہ عورت کبھی چھوڑ کر نہیں جائے گی۔۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
سشمیتا سین  بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ
سشمیتا سین بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ

 

 بالی وڈ اداکارہ اور مس یونیورس کا تاج پہن کر ملک کا نام روشن کرنے والی سشمیتا سین کی ایک پوسٹ کے بعد ان کے پارٹنر سے بریک اپ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں۔

سابق مس یونیورس کی انسٹاگرام پر چند ایسی پوسٹس سامنے آئی ہیں جو ان کی روہمن عمر سے علیحدگی کی افواہوں کو ہوا دیتی ہیں۔ سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور سشمیتا سے تقریباً پندرہ سال چھوٹے ہیں۔سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر خوب صورت پس منظر کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی اپنے کچھ تاثرات بھی لکھ ہیں ۔ تصویر میں سشمیتا کو ایک کشتی میں بیٹھے ہوئے سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سشمیتا آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

تصویر کے ساتھ سشمیتا نے لکھا کہ ’سمندر ایسا مقام ہے جہاں وہ بالکل غیر جانبدار ہوتی ہیں، اور زندگی کے بہترین فیصلے وہیں کرنے چاہییں جہاں آپ غیر جانبدار ہوں، نہ کہ اس مقام پر جہاں آپ ٹوٹے ہوئے ہوں۔‘ اس سے پہلے سشمیتا نے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس سے ان کی روہمن شال سے علیحدگی کی افواہوں کو بل ملا۔

اس پوسٹ میں سشمیتا نے کسی کا قول شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا، لیکن وہ نہیں بدلے گا۔ مرد اس غلط فہمی میں ہوتے ہیں کہ خاتون کبھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی، لیکن وہ جا سکتی ہے۔