جلد ہی شاہ رخ کے ساتھ فلم کروں گا: سلمان خان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-11-2023
جلد ہی شاہ رخ کے ساتھ فلم کروں گا: سلمان خان
جلد ہی شاہ رخ کے ساتھ فلم کروں گا: سلمان خان

 

ممبئی: سلمان خان کی فلم ٹائیگر-3 اس سال کی چوتھی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔ سلمان خان نے فلم کی کامیابی پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں انہوں نے ایک بڑی جانکاری دی۔ سلمان نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور وہ جلد اس کا اعلان کریں گے۔ دونوں 1995 کی فلم کرن ارجن کے 28 سال بعد کسی بڑی فلم میں مرکزی ہیرو کے طور پر حصہ لیں گے۔
 اس سال دونوں نے ایک دوسرے کی فلموں پٹھان اور ٹائیگر 3 میں کامیو کیا ہے جو دونوں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ ایسے میں ان دونوں کو ایک ہی فلم میں اہم ہیرو کے طور پر دیکھنا بہت خاص ہوگا۔ دونوں اب تک مجموعی طور پر 8 فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ جن میں سے دونوں نے کرن ارجن اور ہم تمہارے ہیں صنم کے علاوہ تمام فلموں میں کیمیو کیا ہے۔ سلمان اور شاہ رخ 2003 کی فلم کل ہو نا ہو میں بھی ایک ساتھ نظر آنے والے تھے۔ حالانکہ سلمان نے اس فلم کو مسترد کر دیا تھا۔ تب سے دونوں اپنی لڑائی کی وجہ سے سرخیوں میں تھے۔
سلمان کو شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔
پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ وہ جلد ہی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں۔ انہیں شاہ رخ کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ سلمان نے کہا ہے کہ جیسے ہی سب کچھ فائنل ہوجائے گا۔ وہ خود اس کا اعلان کریں گے۔