سوہا علی خان کی والدہ کے ہمراہ والد کی قبر پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2021
  سوہا علی خان کی والدہ کے ہمراہ والد کی قبر پر
سوہا علی خان کی والدہ کے ہمراہ والد کی قبر پر

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

بالی ووڈ کی مشہور ادکارہ سوہا علی خان نے والد منصور علی خان پٹودی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی تصویر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہا اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بیٹی عنایا کے ہمراہ موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار سیف علی خان کے والد نواب منصور علی خان پٹودی 22 ستمبر 2011 کو انتقال کرگئے تھے۔

ان کی آج دسویں برسی کے موقع پر سوہا علی خان والدہ اور بیٹی کے ہمراہ ان کی قبر پر آئیں، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Soha (@sakpataudi)