سیمون ایشلے نے کی آٹو رکشہ سواری اور ہندوستانی تھالی کا لطف اٹھایا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2026
سیمون ایشلے نے کی آٹو رکشہ سواری اور ہندوستانی تھالی کا لطف اٹھایا
سیمون ایشلے نے کی آٹو رکشہ سواری اور ہندوستانی تھالی کا لطف اٹھایا

 



ممبئی:ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ سیمون ایشلے نے ممبئی کے دورے کے دوران مقامی زندگی کے رنگوں سے لطف اٹھایا۔ انہوں نے آٹو رکشہ کی سواری کی۔ پھولوں کے ایک اسٹال کا دورہ کیا اور روایتی ہندوستانی کھانوں پر مشتمل تھالی کا ذائقہ بھی چکھا۔ سیمون ایشلے ان دنوں ارتھ شاٹ پرائز 2026 کی تقریب میں شرکت اور پرفارمنس کے لیے ممبئی میں موجود تھیں۔

سیمون ایشلے نے سوشل میڈیا پر تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا جس میں ان کے ممبئی قیام کی مختلف جھلکیاں دیکھنے کو ملیں۔ ان تصاویر میں مقامی بازاروں کی سیر سے لے کر کھانوں اور ان کے مختلف ملبوسات تک سب کچھ شامل تھا۔

ممبئی کی سڑکوں پر آٹو رکشہ کی سواری

ممبئی کا دورہ شہر کے مشہور سیاہ اور پیلے رنگ کے آٹو رکشہ کی سواری کے بغیر کیسے مکمل ہوسکتا ہے۔ سیمون ایشلے نے بھی اس روایتی سواری کا لطف اٹھایا۔ ایک تصویر میں وہ آٹو رکشہ میں بیٹھ کر مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ ایک دوسری تصویر میں انہیں شہر کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ارتھ شاٹ پرائز کی شاندار تقریب کے علاوہ ممبئی کی عام زندگی کو بھی قریب سے دیکھنے کی کوشش کی۔

ان کے تصویری مجموعے میں ایک دلچسپ تصویر سڑک کنارے لگے پھولوں کے اسٹال کی بھی تھی۔ اس تصویر میں سیمون تازہ پھولوں کے درمیان بیٹھی نظر آئیں۔ ان کے اردگرد گلابی۔ سفید۔ پیلے۔ جامنی اور سرخ رنگ کے پھولوں سے بھری بالٹیاں رکھی ہوئی تھیں۔ اس تصویر نے ان کے ممبئی کے سفر میں ایک مقامی اور دلکش رنگ شامل کردیا۔

ہندوستانی تھالی نے بھی توجہ حاصل کی

اداکارہ نے ممبئی میں اپنے کھانے کے تجربے کی جھلک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ایک تصویر میں روایتی ہندوستانی تھالی نظر آئی جو پیتل کی بڑی پلیٹ میں سجائی گئی تھی۔

اس میں مختلف سالن۔ دالیں۔ چٹنیاں اور دیگر لوازمات چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں رکھے گئے تھے۔ اس کے ساتھ چاول اور سبزیوں کے پکوان بھی شامل تھے۔

سیمون ایشلے کے ملبوسات بھی زیر بحث

سیمون ایشلے کی تصاویر میں ان کے ملبوسات نے بھی خاص توجہ حاصل کی۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران مختلف انداز کے لباس زیب تن کیے۔ ان میں تقریب کے لیے خاص ملبوسات کے ساتھ روزمرہ استعمال کے آرام دہ لباس بھی شامل تھے۔

ان کے نمایاں ملبوسات میں سیاہ رنگ کا مکمل بازوؤں والا لباس شامل تھا جس کی گردن اونچی تھی اور اس پر کروشیے کا خوبصورت جال دار کام کیا گیا تھا۔ لباس پر دائرے کی شکل کے آئینے جیسے نقش بنے ہوئے تھے جبکہ چاندی کی آرائش نے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کانوں میں چاندی کی بالیاں پہنیں اور اپنے لمبے بالوں کی چوٹی بنا رکھی تھی۔

یک اور موقع پر انہوں نے ہلکے پیلے رنگ سے گلابی رنگ میں ڈھلتے ہوئے شیڈز کا فرش تک لمبا لباس پہنا۔ اس لباس کے ساتھ انہوں نے سادہ بالیاں اور انگوٹھیاں استعمال کیں جبکہ بال کھلے رکھے۔

شہر کی سیر کے لیے انہوں نے سفید رنگ کا فٹنگ ٹاپ اور ڈینم شارٹس پہنیں۔ اس کے اوپر سیاہ رنگ کی ڈھیلی شرٹ پہنی جس پر سفید اور سرخ رنگ کے پینل بنے ہوئے تھے۔ گھٹنوں تک لمبے سیاہ بوٹس اور سرخ رنگ کے جھالر دار بیگ نے ان کے لباس کو منفرد انداز دیا۔

ایک دوسرے لباس میں انہوں نے سفید کراپ ٹاپ کے ساتھ ہلکے رنگ کی ڈھیلی جینز اور گہرے رنگ کی کشادہ جیکٹ پہنی جس پر کڑھائی کی گئی تھی۔ بھورے رنگ کا اسکارف۔ سیاہ چشمہ۔ نیلے اور سفید رنگ کے جوتے اور خاکی رنگ کا بیگ ان کے اس انداز کا حصہ تھے۔

یوں سیمون ایشلے نے ارتھ شاٹ پرائز 2026 کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ممبئی کی مقامی زندگی۔ کھانوں اور فیشن کے مختلف رنگوں کو بھی اپنے سفر کا حصہ بنایا۔