مہابھارت والے کرن کے کردار میں شاہد کپور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2021
 شاہد کپور
شاہد کپور

 

آواز دی وائس نیوز سروس 
ممبئی: اساطیری کرداروں پر مبنی فلموں کی روایت بالی وڈ میں عام  ہے. ایسے ہی ایک کردار میں شاہد کپور نظر آنے والے ہیں.   مشہور اداکار شاہد کپور مہابھارت کے کرن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے. واضح ہوکہ کرن کا کردار مہابھارت میں بی حد اہم ہے مگر کرشن اور ارجن جیسے کرداروں کی موجودگی میں یہ زیادہ نمایاں نہیں ہوپاتا.اب  خبر ہے کہ شاہد کپور نے اپنے اگلے پروجیکٹ کےلئے فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ شاہد کپور،راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’مہابھارت‘ میں کرن کا علامتی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔قابل غور بات ہے کہ اس فلم میں کرن کا کردار سب سے اہم ہوگا۔
 
اس فلم میں ’مہابھارت ‘کی کہانی کرن کے نظریے سے دکھائی جائے گی۔اب تک آنے والی فلم ’مہابھارت‘ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہے مگر اتنا واضح ہے کہ چونکہ فلم ایک پیریڈ ڈرامہ ہے لہذا بڑے بجٹ کی ہی ہوگی.ایسا خیال ہے کہ راکیش اور پرکاش مہرا کی یہ میگا بجٹ فلم بالی ووڈ کی سب سے شاندار فلموں میں سے ایک ہوگی۔

کچھ وقت پہلے شاہد کپور نے فلم ’جرسی‘ کی شوٹنگ پوری کی ہے،اس کے بعد نیے پروجیکٹ میں مصروف ہونگے.جرسی میں انہوں نے ایک کرکٹر کا کردار نبھایا ہے. حال ہی میں انہوں نے ٹویٹ کرکے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی.(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)