سینئر اداکارہ سریکھا سکری چل بسیں۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
سریکھا سکری
سریکھا سکری

 

 

ممبئی:ٹی وی کی دنیا کی مشہور اور مقبول اداکارہ سریکھا سکری چل بسیں ،وہ گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھیں اور اُنہیں سال 2020ء میں دماغی فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ کے مینجر نے بتایا کہ وہ دوسری بار دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے شدید بیمار تھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کی بیماری کے دوران اُن کے اہلخانہ ہی اُن کی دیکھ بھال کررہے تھے۔

واضح رہے کہ سریکھا سکری نے سال 1978ء میں فلمی دُنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے تین بار بہترین معاون اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ بھی جیتا۔ اس کے علاوہ وہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’بالیکا ودو‘ میں بھی ’ماسا‘ کا معروف کردار ادا کرچکی ہیں۔