تیسرابچہ پیداکرنے والوں کو جیل بھیجو: کنگنا رناوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2021
کنگنارناوت
کنگنارناوت

 

 

ممبئی

کنگنارناوت ایک بار پھر متنازعہ بیان کے سبب سرخیوں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرول ہورہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نےملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عجیب و غریب مطالبہ کیاہے۔

انھوں نے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کا کہہ دیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ ہمیں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین بنانا چاہییں، یہ سچ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئیں تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل میں ڈالنا یا کم از کم جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خود مزید 2 بہن بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)