ایشوریا کی آنکھیں دیکھ کر دم بخود رہ گئے تھے ،سنجے لیلا بھن سالی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھاکیا ہے؟
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھاکیا ہے؟

 

 

ممبئی۔

بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور میوزک ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ایک دفعہ اپنی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی اداکارہ ایشوریا رائے سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا تھا۔

۔ انھوں نے اس ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی اور ایشوریا کی یہ میٹنگ اداکار عامر خان کی فلم ’راجہ ہندوستانی‘ کے مہورت کے موقع پر ہوئی اور وہ ایشوریا کی آنکھوں کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے تھے۔ 1999 میں ریلیز ہونے والی، ہم دل دے چکے صنم نے نہ صرف یہ ثابت کیا کہ ایشوریا صرف ایک خوبصورت چہرے کی ہی حامل نہیں بلکہ انکے سنجے لیلا بھنسالی سے تعلقات اس قدر استوار ہوگئے کہ سنجے لیلا نے اپنی فلموں دیوداس اور گزارش میں بھی ایشوریا کو مرکزی کردار دیا۔

اس حوالے سے ایک بار ایشوریا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے انھیں کئی دیگر فلموں جیسے باجی رائو مستانی اور پدما وتی میں بھی کام کی پیشکش کی تھی۔

ایک فلمی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی نے کہا تھا کہ ایشوریا کی آنکھوں میں کوئی چیز ہے، اور یہی انکے حسن کا ایک نہایت اہم پہلو ہے، یہ آنکھیں نارمل نہیں ہیں۔ یہ اس قدر طاقتور ہیں کہ اگر آپ انھیں ڈائیلاگ نہ بھی دیں تو انکی آنکھیں خود اسکا اظہار کرینگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کچھ آنکھوں میں دیویوں کی طاقت ہوتی ہے، جیسی کہ ہیماجی، لتا جی کی آنکھوں میں ایک چمک ہے، لیکن ایشوریا کی آنکھیں خوبصورت، رنگ دار اور نیچر سے بھرپور ہیں، میں جب ان سے پہلی بار ملا تو انکی آنکھوں کا مجھ پر اثر ہوا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ )