سابقہ اداکارہ ثنا خان کے شوہر مفتی انس کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بگ باس کے چھٹے سیزن سے شہرت پانے والی ثنا خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں مفتی انس اسپتال کے بیڈ پر لیٹے تھے اور انہیں ڈرپ لگ رہی تھی۔
کیپشن میں ثنا خان نے مداحوں سے اپنے شوہر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرنے کا کہا۔ سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انس کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں اور ان کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے جب کہ ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب ان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ثنا نے گزشتہ روز بھی ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دن میں لگائی جانے والی تیسری ڈرپ ہے۔ یاد رہےکہ ثنا خان نے گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔