سابق ٹی وی اداکارہ ثناء خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ تفریح کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان ان دنوں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ مالدیپ کے ساحل پر چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
ثناء خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر کےہمراہ اکثر تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اس مرتبہ بھی اپنی چٹھیاں گزارنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں ہیں۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے مفتی انس اپنی اہلیہ ثناء خان کو جھولا جھلا رہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے ثناء خان اور مفتی انس کی تصاویر اور ویڈیوز کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناء خان گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔