ثنا خان: اپنے حجاب اور پردے پر تنقید کا دیا جواب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
جواب حاضر ہے
جواب حاضر ہے

 

 

 فلموں کی سابق اداکارہ اور بگ باس اسٹار ثنا خان گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور جس دن سے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے اس دن سے ان کی شخصیت میں بھی کافی تبدیلیاں آچکی ہیں۔

 مغربی لباس پہننے والی سابق اداکارہ اب مکمل طور پر حجاب میں ملبوس میں نظر آتی ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے مفتی انس سے شادی کی تھی اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں۔

 گزشتہ روز ثنا خان نے اپنی حجاب میں ملبوس ایک تصویر اور چند خوبصورت باتیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ثنا خان نے لکھا ’’سنو! لوگوں سے ڈرتے کیوں ہو؟ کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی ’اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے، اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔‘ کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔ سوچنا اور سمجھنا ہمیں ہے کہ ہم کون سے راستے پر ہیں اور اصل میں ہم کس چیز کے حقدار بن رہے ہیں۔ ‘‘