سلمان کا پیغام، مداحوں کے نام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
سلمان خان
سلمان خان

 

ممبئی: بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے مداحوں کی پسندیدگی اور محبت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے لئے خاص پیغام جاری کیا ہے۔ سلمان خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ مجھے پیار، سپورٹ اور میرا خیال کرنے والے مداحوں کا شکریہ۔ آپ اپنا اور اپنے اہلخانہ کا خیال رکھو، خدا آپ پر مہربان ہو، میں بھی آپ لوگوں سے بہت پیار کرتاہوں۔

سلمان خان کے پیغام اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ان کے اکاؤنٹ پر لاکھوں لائک ملے اور ہزاروں لوگوں نے کمنٹس بھی کئے۔بالی وڈ کے بھائی جان ان دنوں اپنی نئی فلم میں مصروف ہیں جو عیدکے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)