سلمان خان نے سالگرہ پر کس کے ساتھ ڈانس کیا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-12-2021
سلمان خان نے سالگرہ پر کس کے ساتھ ڈانس کیا؟
سلمان خان نے سالگرہ پر کس کے ساتھ ڈانس کیا؟

 


آواز دی وائس، ممبئی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی اپنی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جینیلیا ڈیسوزا نے سلمان خان کے لیے سالگرہ کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جینیلیا ڈیسوزا نے اپنے شوہر اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ سلّو بھائی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سالگرہ کی اس تقریب سے سلمان خان کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

اس ویڈیو میں سلمان خان اور جینیلیا ڈیسوزا کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بڑے دل والے آدمی کو سالگرہ مبارک ہو‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’خدا آپ کو ڈھیروں خوشیوں، محبتوں اور صحت سے نوازے، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔

جینیلیا ڈیسوزا نے مزید لکھا کہ ’آج بھائی کا جنم دن ہے‘۔ واضح رہے کہ سلمان خان 56سال کے ہوگئے ہیں، انہوں نے سانپ ڈسنے کے واقعہ کو اپنی سالگرہ پر اثر انداز نہیں ہونے دیا اورگزشتہ روز اپنے پنویل فارم ہاؤس میں ہی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔