سلمان خان کی ’گمچھا‘ والی تصویر وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-01-2022
سلمان خان کی ’گمچھا‘ والی تصویر وائرل
سلمان خان کی ’گمچھا‘ والی تصویر وائرل

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے سر پر ’گمچھا‘ باندھ کر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس میں وہ سر پر گمچھا باندھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ سلمان خان نے لکھا ہے ’’میں اشتہارات اور ٹریلر وغیرہ پوسٹ کرتا ہوں، اپنے ہی برانڈ ہے نا، سمجھے کیا؟ سب سن رہا ہوں، میں آپ کو دیکھ رہا ہوں، میں آپ کو سن رہا ہوں۔ آج ایک پوسٹ، کل ایک ٹیزر‘‘۔

سلمان خان کی اس پوسٹ کے بعد مداح الجھن میں پڑ گئے کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے قیاس آرائی کی ہے کہ شاید وہ فلم 'ٹائیگر۔ 3' کے ٹیزر کی بات کر رہے ہیں۔

سلمان خان فلم 'ٹائیگر ۔3' میں کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ وہ عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' اور شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' میں کیمیو رول کرتے نظر آئیں گے۔