نکہت زرین سے سلمان خان نے کہا ۔۔۔ مبارک ہو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2023
نکہت زرین سے سلمان خان نے کہا  ۔۔۔ مبارک ہو
نکہت زرین سے سلمان خان نے کہا ۔۔۔ مبارک ہو

 

ممبئی : آواز دی وائس 

سپر اسٹار سلمان خان  نے 'گولڈن گرلز' نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھنگھاس اور سویٹی بورا کو ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر شیئر کی۔ سلمان نے ان کے لیے ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا۔ سلمان خان نے نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھنگھاس اور سویٹی بورا کو بڑی جیت کے لیے مبارکباد دی۔

نکھت زرین نے  جنہوں نے پہلے سلمان سے ملاقات کی تھی،اتوار کو اپنا دوسرا ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ گولڈ جیتا تھا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ لولینا نے نیتو اور ساویٹی کے ساتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ جیتا تھا۔ سلمان نے کیپشن میں نکہت سے اپنی ملاقات کے بارے میں لکھا اور انکشاف کیا کہ اس نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ جیتیں گی۔ سلمان کے نوٹ میں لکھا تھا، "جب آپ مجھ سے آخری بار ملی تھیں تو آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ دوبارہ جیتیں گے اور آپ نے وہ کر دکھایا۔ ہم کو نکہت پر بہت فخر ہے۔ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ جیتنے پر آپ سب کو بہت بہت مبارک

 

 

سلمان خان سے ملاقات کے بعد نکہت زرین نے پچھلے سال سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شئیر کی تھی