ممبئی: پروڈیوسر بونی کپور سلمان خان کی اداکاری والی فلم ’وانٹڈ‘ کی ریلیز کے 17 سال مکمل ہونے پر فلم کی کامیابی اور اثرات کو یاد کر رہے ہیں۔ یہ فلم ستمبر 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔بونی کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وانٹڈ‘ نے ایسا ثقافتی اثر چھوڑا جو آج بھی ناظرین کو یاد ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 17 سال قبل ہندوستان نے ایک ایسی فلم دیکھی جو بعد میں بھارتی سنیما کے لیے گیم چینجر اور ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی ’وانٹڈ‘ میں سلمان خان کی پُرجوش اداکاری۔ پربھودیوا کی بلاک بسٹر ہدایت کاری اور عائشہ ٹاکیہ کی خوبصورتی کو یکجا کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسی کمرشل فلم تھی جس نے ملک بھر کے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
بونی کپور نے کہا کہ ’وانٹڈ‘ ایک نمایاں فلم بننے کے ساتھ اپنی یادگار ایکشن۔ مکالموں۔ موسیقی اور سلمان خان کے ’رادھے‘ کے کردار کے لیے بھی مشہور ہوئی۔ فلم نے ایسا ثقافتی اثر قائم کیا جسے آج بھی ناظرین یاد کرتے ہیں۔انہوں نے فلم کو محض ایک ایکشن انٹرٹینر قرار دینے کے بجائے کہا کہ اس نے جدید ہندی ماس ایکشن سنیما کی ترقی میں ایک اہم مرحلے کی نمائندگی کی۔
بونی کپور نے کہا کہ رادھے کے 17 سال۔ یادگار مکالموں کے 17 سال۔ زبردست ایکشن کے 17 سال اور ’وانٹڈ‘ کے 17 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس فلم کی دیرپا وراثت کا جشن ہے جو بھارتی کمرشل سنیما میں ایک سنگ میل بن گئی۔بونی کپور نے اپنی پوسٹ میں ایک سنیما ہال کے باہر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ’وانٹڈ‘ کا بڑا پوسٹر نظر آرہا ہے۔
’وانٹڈ‘ نے سلمان خان کو ایک مختصر وقفے کے بعد ایکشن فلموں کی صنف میں شاندار واپسی میں مدد دی تھی۔پربھودیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بھرپور ایکشن مناظر۔ ڈرامائی موڑ اور سلمان خان کا مخصوص انداز شامل تھا۔سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا تھا جو بظاہر سڑکوں کا سمجھدار نوجوان تھا لیکن اس کا ماضی پراسرار تھا۔ اس کردار نے ’وانٹڈ‘ کو ایک مقبول ماس انٹرٹینر بنا دیا۔ فلم نے سلمان خان کے کیریئر کو نئی رفتار دی اور انہیں بالی ووڈ کے نمایاں ایکشن ہیروز میں شامل کردیا۔فلم میں عائشہ ٹاکیہ اور پرکاش راج نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔