سلمان خان کی بزرگ خاتون کے ساتھ احترام نے جیتا لوگوں کا دل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سلمان خان کی بزرگ  خاتون کے ساتھ احترام نے جیتا  لوگوں کا دل
سلمان خان کی بزرگ خاتون کے ساتھ احترام نے جیتا لوگوں کا دل

 

 

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم انتم، دی فائنل ٹرتھ جو آج ریلیز ہورہی ہے اس کے حوالے سے خاصے مصروف ہیں۔

اسی دوران سلمان خان کی اپنے فینز سے گفتگو پر مبنی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بزرگ خاتون فین سے دعا کی درخواست کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان خان ایک مووی تھیٹر میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جہاں وہ ایک بزرگ خاتون پرستار کے پاس رکے اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی۔ جبکہ بزرگ خاتون انہیں دعائیں دیں، جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئے، سلمان خان کے اس عاجزانہ رویے نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ETimes (@etimes)