لکھنو:سلمان خان کا دیوانہ ہوا گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
لکھنو:سلمان خان کا دیوانہ ہوا گرفتار
لکھنو:سلمان خان کا دیوانہ ہوا گرفتار

 


آواز دی وائس، لکھنو

بالی وڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کی پولیس نے عوامی مقامات پر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے پر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے سلمان خان کے ہمشکل کو گرفتار کیا۔

سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر بالی وڈ اداکار کی طرح شرٹ اتار کر نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں چالان بھی تھمایا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ٹھاکر گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں بالی وڈ سپر اسٹار کی ایک فلم کے گانے پر سڑک پر پوز دے رہے تھے۔

اعظم انصاری سوشل میڈیا پر بھی اپنی ویڈیوز میں سلمان خان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کرتے اور اکثر وہ شرٹ اتار کر بالی وڈ اداکار کی کاپی کرنے کی کوشش کرتے۔