ممبئی۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے جمعرات کی شب ممبئی میں فلم ’پریم کیتانو‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی اور فلم کے اداکار ویر پہاڑیا اور عافیہ سید کی حوصلہ افزائی کی۔سلمان خان ریڈ کارپٹ پر ہلکی نیلی شرٹ۔ سفید پینٹ اور سن گلاسز میں نظر آئے۔ تقریب کی ایک وائرل ویڈیو میں وہ ویر پہاڑیا اور عافیہ سید سے گرمجوشی سے ملتے اور دونوں نوجوان اداکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
اسکریننگ کے دوران سلمان خان کا ایک اور انداز بھی توجہ کا مرکز بنا جب وہ فوٹوگرافروں کے سامنے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔تقریب میں کئی دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جیکولین فرنانڈیز فلم کی ٹیم کی حمایت کے لیے پہنچیں۔ انوپ سونی۔ ساکشی ملک اور انوشا ڈانڈیکر بھی تقریب میں نظر آئیں۔
اپوروا سنگھ کارکی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’پریم کیتانو‘ ایک رومانٹک کامیڈی ڈراما فلم ہے۔ یہ ملیالم فلم ’پریمالو‘ کی باضابطہ ہندی موافقت ہے۔ فلم 2 اکتوبر 2026 کو ہندوستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔فلم کی کہانی نوجوانی سے جوانی کی طرف بڑھنے کے دوران رشتوں۔ دوستی اور زندگی کے مختلف تجربات کے گرد گھومتی ہے۔
’پریم کیتانو‘ کو فارس فلم نے بھاونا اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کیا ہے جبکہ فلم کی پروڈیوسر گورو ورما ہیں اور اسے اونیكا فلمز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔