نئی دہلی : آواز دی وائس
’مجھ پر بھی ہوا ہے ٹرولنگ کا اثر‘
سلمان خان نے بتایا کہ وہ خود بھی طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ کبھی ان کے وزن کو لے کر تبصرے کیے جاتے ہیں تو کبھی عمر اور بالوں کو موضوع بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر ایسی باتوں پر ردعمل نہیں دیتے کیونکہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں اس طرح کے تبصروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔لیکن اس بار سلمان خان نے ٹرولرز کو براہ راست جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنی جیکٹ اور ٹوپی اتارنے کے بعد ٹی شرٹ بھی اتار دی اور اپنے جسم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ لوگ جس طرح چاہیں ٹرولنگ کر سکتے ہیں۔ اس دوران بگ باس کے گھر میں موجود شرکا نے تالیاں بجا کر سلمان کا ساتھ دیا۔
Salman Khan --Matchless
— mansooruddin faridi (@mfaridiindia) September 20, 2026
Hitting it Back at all the Trolls By Going shirtless in Live show.#Bigboss20 #Salmankhan #Salman #Bollywood pic.twitter.com/APZtwXbmfX
’پہلے اپنے آپ کو دیکھو‘
سلمان خان نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر تبصرہ کرنے سے پہلے انہیں اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ وہ کسی کی صحت اور جسم کو موضوع بنا کر اس کی تضحیک کیوں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کی عمر بڑھنے پر اسے نشانہ بنانا یا کسی کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کا مذاق اڑانا دراصل تبصرہ کرنے والے کی سوچ اور تربیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سلمان نے یہ بھی کہا کہ کسی شخص کے خاندان یا ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا بھی مناسب نہیں ہے۔

خواتین کو نشانہ بنانے پر بھی سخت ردعمل
سلمان خان نے ان خواتین کے خلاف ہونے والی جسمانی تضحیک کا بھی ذکر کیا جو حمل کے بعد جسمانی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حمل کے دوران وزن بڑھنا ایک فطری عمل ہے اور اس بنیاد پر کسی خاتون کو نشانہ بنانا یا اس کے دوبارہ کام شروع کرنے سے متعلق تبصرے کرنا درست نہیں۔ان کے اس بیان کو بعض میڈیا رپورٹس نے کترینہ کیف سے جوڑا ہے جنہیں حالیہ دنوں حمل کے بعد وزن میں اضافے کے باعث سوشل میڈیا پر تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم سلمان خان نے اپنے بیان میں کترینہ کا نام نہیں لیا۔
LATEST: SALMAN KHAN IS ON BEAST MODE 💀
— Neha (@Being_Nehu12) September 19, 2026
Salman - Ye lo bhai kr lo troll, aaj main tumko context deta hu, aache se daalna sab jagah 🔥🔥#SalmanKhan #BiggBoss20 pic.twitter.com/heCSsc55Jp
سلمان خان نے ٹرولنگ کی ذہنیت پر اٹھایا سوال
سلمان خان کا کہنا تھا کہ اختلاف یا تنقید اپنی جگہ لیکن کسی شخص کو مسلسل ذاتی حملوں کا نشانہ بنانا ایک الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے بگ باس کے ایک تنازعے کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا کہ آخر کسی کو دوسروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے یا انہیں ٹرول کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے۔ان کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی کو نشانہ بنانا آسان ہے لیکن اس کے پیچھے موجود انسان اور اس کی ذاتی زندگی کو سمجھنے کی کوشش بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ سلمان خان نے واضح کیا کہ کسی کی عمر وزن یا ظاہری شکل کو مذاق کا موضوع بنانا محض تفریح نہیں بلکہ اس کے اثرات بھی ہوتے ہیں۔بگ باس 20 کے اس حصے میں سلمان خان کا انداز معمول کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ دکھائی دیا اور ان کی ٹی شرٹ اتارنے کا واقعہ پورے معاملے کا سب سے نمایاں لمحہ بن گیا۔
ایک ڈرامہ پر وضاحت
ایپی سوڈ کے دوران سلمان خان کو شو کے درمیان سینے پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ بولنے میں دشواری کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیج پر لیٹ گئے اور ڈاکٹر کو بلانے کے لیے کہا۔ اس منظر کے بعد ناظرین میں تشویش پھیل گئی اور کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کی خیریت کے لیے دعائیں کیں۔تشویش بڑھنے کے بعد سلمان خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ خدا کے فضل سے ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔اداکار نے بگ باس کے پرومو کی ایڈیٹنگ پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرومو کو اس انداز میں پیش کیا گیا جس سے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ واقعی کسی طبی بحران سے گزر رہے ہوں۔
سلمان خان کے مطابق شو میں ظاہر کیا گیا درد دراصل کنٹسٹنٹ قاضی کو ایک بات سمجھانے کے لیے تھا۔ وہ قاضی کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ اپنی صحت کو تفریح کا ذریعہ بنانا مناسب نہیں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ گھر کے دیگر 15 ارکان اس بات سے واقف نہیں تھے کہ قاضی اداکاری کر رہے ہیں اور وہ واقعی ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہوگئے تھے۔سلمان خان نے کہا کہ پرومو میں منظر کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے اصل مقصد ہی ختم ہوگیا اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے وہ بھی وہی کام کر رہے ہیں جو قاضی نے گھر میں کیا تھا۔
Salman sar Ne to dara diya ek minute ke liye mujhe to Laga unhe kuchhna ho jaaye.
— NAHID (@ItsNahid1992) September 20, 2026
what a acting? He's acting like Qazi 🤣
Bigg Boss 20 WKV PROMO | Salman Khan Ne Diya Qazi Touqeer Ko JHATKA | Kiya Qazi Ko EXPOSED#BiggBoss20 pic.twitter.com/j072hyUpWz
پاپارازی پر بھی تنقید ۔ اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر لینے پر ناراضی
ممبئی۔ سلمان خان نے اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر لینے پر پاپارازی فوٹوگرافروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فوٹوگرافر اکثر اداکاراؤں کی کمر اور ٹانگوں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں اور موقع ملنے پر پیچھے سے بھی تصاویر کھینچتے ہیں۔سلمان خان نے کہا کہ کوئی بھی اداکارہ یا لڑکی ایسی تصاویر پسند نہیں کرتی۔ انہوں نے اپنی بھانجی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ چل رہی ہوتی ہے تو فوٹوگرافر پیچھے سے اس کی تصویر لیتے ہیں اور پھر کیپشن میں لکھتے ہیں کہ پہچانو یہ کون ہے۔سلمان خان نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اس طرح کی نامناسب تصویر لینے کی کوشش کرے تو اسے روکنا چاہیے اور سخت جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے پاپارازی کے اس رویے کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ آخر ایسی ذہنیت کیوں ہے۔
بگ باس 20 کا پریمیئر 6 ستمبر 2026 کو ہوا تھا۔ شو کے آغاز کے بعد گھر میں دو واضح گروپ نظر آ رہے ہیں۔پہلے گروپ میں کنیکا مان۔ عرشِفا خان۔ ماہی وج۔ امان گاندھی۔ ایشا رِکھی۔ ادیتی سنگھ۔ گلو اور قاضی توقیر شامل ہیں۔دوسرے گروپ میں ینگ ڈی ایس اے۔ امرپالی دوبے۔ اسکاؤٹ او پی۔ روہید خان۔ لو گِل۔ آصف خان اور میری کوم شامل ہیں۔ادھر فلمی محاذ پر سلمان خان کے پاس اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ماتروبھومی ہے۔ اس فلم کا ابتدائی نام بیٹل آف گلوان تھا اور اسے پہلے اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم بعد میں فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی اور نئی ریلیز تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔