سلمان نے اپنے پڑوسی کے خلاف کیا عدالت کا رخ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-01-2022
 سلمان نے اپنے پڑوسی کے خلاف کیا عدالت کا رخ
سلمان نے اپنے پڑوسی کے خلاف کیا عدالت کا رخ

 


آواز دی وائس، ممبئی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے ایک پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور اس معاملے پر عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے۔

عدالت نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا۔ سلمان خان نے اپنے ایک پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جو سلمان خان کے پنویل کے فارم ہاؤس کے قریب زمین کے مالک ہیں۔ اداکار نے اپنے پڑوسی پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سلمان خان کے مطابق کیتن ککڑ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار کو بدنام کیا ہے۔ اب اس معاملے میں ممبئی سٹی سول کورٹ کا فیصلہ جمعہ کو سامنے آیا ہے۔ عدالت نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا۔

جج انیل ایچ لداد نے کیتن ککڑ کو سلمان خان کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں معاملے کی اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔عدالت میں سلمان خان کی حمایت ڈی ایس کے لیگل کے وکلاء نے کی۔ لیکن انہوں نے عدالت سے یہ کہتے ہوئے حکم مانگا کہ کیس کی سماعت کے دوران کیتن ککڑ کی طرف سے کوئی ہتک آمیز بیان نہ دیا جائے۔

لیکن کیتن ککڑ کے وکلاء ابھا سنگھ اور آدتیہ پرتاپ نے اس مطالبے کی مخالفت کی۔ سلمان خان ممبئی کے باندرہ علاقے میں رہتے ہیں لیکن ان کا پنویل میں ایک فارم ہاؤس بھی ہے۔ دوسری جانب کیتن ککڑ بھی ممبئی میں رہتے ہیں اور ان کا سلمان خان کے فارم ہاؤس کے قریب ایک پلاٹ ہے۔

سلمان خان کیس کے مطابق کیتن ککڑ نے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سلمان خان کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔