سیف علی خان نے بالکونی میں الیکٹرک گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2026
سیف علی خان نے بالکونی میں الیکٹرک گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی
سیف علی خان نے بالکونی میں الیکٹرک گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی

 



ممبئی:سیف علی خان نے جب سے انسٹاگرام پر قدم رکھا ہے تب سے وہ اپنے مداحوں کو فلموں سے ہٹ کر اپنی زندگی کی جھلکیاں دکھا رہے ہیں۔ کبھی وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں تو کبھی کتابوں سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔ اب انہوں نے گھر میں الیکٹرک گٹار بجاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا ایک اور روپ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بالکونی میں چند موسیقاروں کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پیلے رنگ کا الیکٹرک گٹار تھامے سیف ڈرم اور دیگر آلات موسیقی بجانے والے فنکاروں کے ساتھ دھنیں بجاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بالکونی میں ایمپلی فائر اور موسیقی کے دیگر آلات کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔سیف نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ دھن تو مل گئی لیکن تال بگڑ گئی۔ تاہم وقت بہت اچھا گزرا۔

سیف علی خان ماضی میں بھی موسیقی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ہیں اور کئی مواقع پر گٹار بجانے کا ہنر دکھا چکے ہیں۔ مئی 2025 میں ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں سیف اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ گھر میں موسیقی بجاتے نظر آ رہے تھے۔

موسیقی کے علاوہ سیف کو کتابوں سے بھی خاص دلچسپی ہے۔ ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں سے ایک پٹودی لائبریری سے متعلق تھی۔ اس میں وہ کتابوں کے درمیان بیٹھے اور مطالعہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

دوسری جانب سیف علی خان کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں 2 سال تک مفت گھی ملنے کا انعام جیتنے کے بعد بھی خبروں میں رہے ہیں۔ وہ امیتابھ بچن کی میزبانی میں نشر ہونے والے اس شو میں اکشے کمار کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’حیوان‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔

گھی کا انعام جیتنے پر ان کی خوشی مداحوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بن گئی تھی۔ مداحوں نے انہیں پیار سے ’گھی لیجنڈ‘ بھی کہنا شروع کر دیا تھا۔ تاہم کرینہ کپور کے ساتھ حال ہی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کے دوران سیف نے مذاقاً کہا کہ انہیں اب تک انعام میں ملنے والا گھی نہیں ملا ہے۔