پی کے" کے سیکوئل میں رنبیرکپور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
پی کے فلم کی ایک امیج
پی کے فلم کی ایک امیج

 

 

ممبی:آج کل تو فلاپ فلموں کے سیکوئل بھی بن رہے ہیں.ایسے میں پی کے جیسی ہٹ فلم کے سیکوئل پر کیوں کام نہیں ہوسکتا. ہم سب کو یہ تو ضرور یاد ہو گا کے اداکار عامر خان کی سپر ہٹ فلم 'پی کے' کے آخر میں اداکار رنبیر کپور مختصر کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اب سپر ہٹ فلم 'پی کے' کے سیکوئل میں اداکار رنبیر کپور کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم پی کے کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اچھے وقت میں فلم پی کے کا سیکوئل بنائیں گے، فلم کے آخر میں رنبیر کپور کا مختصر کردار دکھایا تھا اور اب رنبیر ہی فلم کی کہانی کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھیجیت جوشی نے ابھی تک فلم کی کہانی نہیں لکھی ہے اور جب وہ کہانی لکھیں گے تب ہی فلم کا سیکوئل بنے گا۔

خیال رہے کہ فلم پی کے کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے دی تھی جبکہ اس میں اداکار عامر خان اور اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم پی کے میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت، سنجے دت اور بومن ایرانی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ)