راکھی ساونت کے شوہر بالآخر منظر عام پر آگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-11-2021
راکھی ساونت کے شوہر بالآخر منظر عام پر آگئے
راکھی ساونت کے شوہر بالآخر منظر عام پر آگئے

 

 

 ممبئی : ڈرامہ کوئن کہلانے والی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر نے بلآخر مداحوں کا انتظار ختم کرادیا۔

راکھی نے اپنے شوہر کے ہمراہ رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 کی گزشتہ روز کی قسط میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری کی ہے۔

راکھی کے شوہر کو شو میں دیکھ کر جہاں مداح حیرانی میں مبتلا تھے وہیں بگ باس کے گھر والے بھی بے یقینی کی سی کیفیت میں دکھائی دیے۔

 

بگ باس کے رواں سیزن کے آغاز سے قبل  یہ خبر دی گئی تھی کہ راکھی اس شو میں شوہر رتیش کے ہمراہ داخل ہوں گی لیکن اداکارہ کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم اب راکھی کے شوہر سامنے آچکے ہیں۔