رجنی کانت داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جائیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
رجنی کانت
رجنی کانت

 

 

 نئی دہلی

معروف اداکار اور سپراسٹار رجنی کانت کو سال دوہزار اُنیس کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈسے سے نوازا جائے گا ۔

مرکزی وزیر براے اطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کیا۔یہ ایوارڈ اگلے مہینے کی تین تاریخ کو دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ رجنی کانت کواِس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے بہت مقبول رہےہیں اور اُنہوں نے ایسے کام انجام دئے ہیں ، جو چند لوگ ہی کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ رجنی کانت متنوع قسم کے کرداروں اور ایک پُراثر شخصیت کے طور پر مقبول ہیں۔

 

اپنے ٹوئٹ میں جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ رجنی کانت بھارتی سینما کی تاریخ میں عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک اداکار، فلم ساز اور اسکرین رائٹر کی طور رجنی کانت کی خدمات مثالی نوعیت کی رہی ہے۔ داداصاحب پھالکے ایوارڈ بھارتی سینما کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔