پرینکا چوپڑا کا نیویارک پرچھا گئیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کیا جلوے ہیں۔۔
کیا جلوے ہیں۔۔

 

 

بالی ووڈ کی سپر اسٹار رہی پرینکا چوپڑا امریکا میں چھا گئی ہیں،مگر اس بار وہ نیویارک کی ہورڈنگ پر چھائی ہوئی ہیں۔انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی کتاب کی ایک تصویر نیویارک شہر کے ایک بل بورڈ پر نصب کی گئی ہے۔

اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی ہے کہ ان فنشڈ نیویارک سٹی کے باہر پین اسٹیشن پر ایک چھ منزلہ بل بورڈ پر نصب کیا گیا ہے۔ پرینکا نے پوسٹ میں مزید لکھا، یوم خواتین کے مہینے پر خواتین کی آواز کے حوالے سے خوشیاں منانے کے لئے یہ کافی ہے۔

ان کی اس کامیابی پر ان کے بالی ووڈ کے پرانے ساتھیوں نےانہیں مبارکباد پیش کی ہے جن میں ریتک روشن نے امیزنگ لکھا جبکہ دیا مرزا اور فلم ڈائریکٹر ترون منشوکھانی نے بھی ایموجی سائن ڈراپ کیا ہے