پوجابھٹ ایک بارپھرنظرآنے والی ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2021
پوجا بھٹ فلم :بامبے بیگمس‘
پوجا بھٹ فلم :بامبے بیگمس‘

 

ممبئی:کئی ہٹ فلموں میں اہم کردارنبھانے والی پوجابھٹ ایک بار پھر پردے پرچھانے کی تیاری میں ہیں۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ فلم ’بامبے بیگمس‘ میں نظر آسکتی ہیں۔ آٹھ مارچ کو ’انٹرنیشنل وومین ڈے‘ کے موقع پر نیٹفلکس کی سیریز ’بامبے بیگمس‘ ریلیز ہو نے والی ہے۔

سیریز کا فرسٹ لک سوشل میڈیا کے ذریعے ریلیز کیا گیا۔ پوجا بھٹ طویل عرصے کے بعد فلموں میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی پانچ ماڈرن ہندوستانی خواتین پر مبنی ہے جو انتہائی پرعزم ہیں۔ کامیابی اور طاقت ان کی منزل ہے۔

پوجا بھٹ نے فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اٹھو اور چھا جاؤ۔ اس عورت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں جس نے خود کو بنایا ہو‘‘۔ کہنا ٹھیک ہوگا لو میں لوٹ آئی ہوں۔ بامبے بیگمس اور نیٹ فلکس کا بہت شکریہ۔ ’بامبے بیگمس‘ کی ہدایتکار ی النکرتا شریواستو نے کی ہے۔ واضح ہوکہ پوجا بھٹ نوے کی دہائی میں بڑی بڑی فلموں میں نظرآئی تھیں اور اس وقت کے تقریباً تمام نامی اسٹارس کے ساتھ کام کیاتھا۔ (ایجنسی سن پٹ)