ایشوریہ ای ڈی کے سامنے ہوئیں پیش

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
  ایشوریہ ای ڈی کے سامنے ہوئیں پیش
ایشوریہ ای ڈی کے سامنے ہوئیں پیش

 


آوازدی وائس، نئی دہلی

پناما پیپر لیک معاملے میں سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 20 دسمبر 2021  کو دارالحکومت نئی دہلی کے جام نگر ہاؤس میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں۔

ای ڈی نے آج ہی  بچن کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ وہ پہلے دوبار بھی اس طرح کے نوٹس پر پیش نہیں ہوپائیں تھیں غیر ملکی سرمایہ کاری یا دولت رکھنے والے 500 ہندوستانیوں کی اس فہرست میں محترمہ بچن کا نام بھی شامل تھا۔

ای ڈی نوٹس جاری کرکے اس فہرست میں شامل تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ اس فہرست میں محترمہ بچن کے سسر اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہے۔

اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریہ بچن کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) پناما پیپرلیک کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیاں شامل ہیں