عُمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے: زرین عمر شریف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
عمر شریف
عمر شریف

 


کراچی: پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عُمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے۔

زرین عُمر شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکہ میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔

زرین عُمر شریف نے کہا کہ پچھلے ماہ عمر شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا، ایک ہفتے پہلے عمر شریف کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر عمر شریف کو امریکہ منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی۔

زرین عُمر شریف نے کہا کہ عمر شریف کے لیے اوپن ہارٹ سرجری نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اُمید ہے کہ ویزا جلد جاری ہوجائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کو دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جب کہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔