پاکستان:سابقہ گلوکارہ رابی نے قرآن مجید کے 9 سپارے لکھ لیے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نیا کردار
نیا کردار

 

 

اسلام آباد :پاکستان میں فلمی دنیا ترک کرکے مذہبی زندگی کا آغاز کرنے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے،اسی کڑی کا ایک نام سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی ہے جنہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے قرآن مجید کے 9 سپارے لکھ لیے ہیں۔رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان صارفین کو بھی جواب دیا جو ان کے ماضی سے متعلق اب تک طعنے دیتے ہیں۔ شوبز کو خیرباد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ میرے وہ بہن بھائی جو دن رات مجھے پرانی زندگی کے طعنے اور دھمکیاں دیتے ہیں وہ جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کس کے موبائل یا انباکس میں میرا ماضی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ یہ جان لیں اب رابی اپنے اللہ کی ہے، وہی میرا محافظ اور میری عزت کا رکھوالا ہے، اللہ کے فضل سے 9 سپارے مکمل لکھ لیے ہیں۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ نا صرف مصوری کرتی ہیں بلکہ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔