علی فضل کی مداحوں سے اپیل۔ اب دریشیم 3 دیکھنے جائیں

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2026
علی فضل کی مداحوں سے اپیل۔ اب دریشیم 3 دیکھنے جائیں
علی فضل کی مداحوں سے اپیل۔ اب دریشیم 3 دیکھنے جائیں

 



ممبئی۔مرزا پور دی مووی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئے ایک ماہ مکمل ہونے پر فلم کے مرکزی اداکار علی فضل نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔علی فضل نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دریشیم 3 سمیت دیگر فلموں کا بھی ذکر کیا اور مداحوں سے سینما گھروں کو زندہ رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کو سینما گھروں میں ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ فلم کی ٹیم نے کچھ درست کیا ہے۔ انہوں نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب دریشیم 3 اور دوسری فلمیں دیکھنے جائیں اور سینما گھروں کو زندہ رکھیں۔4 ستمبر کو ریلیز ہونے والی مرزا پور دی مووی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم نے چوتھے ہفتے کے اختتام تک 231.40 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

مرزا پور دی مووی میں فرنچائز کی کہانی کو آگے بڑھایا گیا ہے اور کئی معروف کردار دوبارہ نظر آئے ہیں۔ پنکج ترپاٹھی نے کالین بھیا کا کردار دوبارہ ادا کیا ہے جبکہ دویندو شرما منا بھیا اور علی فضل گڈو پنڈت کے کردار میں واپس آئے ہیں۔فلم کی کہانی مرزا پور کی بادشاہت پر قبضے کی جاری جنگ کے گرد گھومتی ہے جہاں اقتدار کی اس کشمکش میں نئے دعویدار بھی شامل ہو جاتے ہیں۔

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری گرمیت سنگھ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی پونیت کرشنا نے لکھی ہے۔ فلم کو ریتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ کاسم جگمگیا اور وشال رام چندانی شریک پروڈیوسر ہیں۔دریشیم 3 کی بات کی جائے تو اس فلم کا تیسرا حصہ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوا اور ابتدائی 2 دنوں میں ہی ہندوستان میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کا ہندسہ عبور کر گیا۔

دریشیم 3 دی کنکلوژن میں وجے سالگاؤںکر اور اس کے خاندان کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔ کئی برس بعد ایک نئی تفتیش شروع ہوتی ہے جو ایک بار پھر وجے کے خاندان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔اجے دیوگن نے وجے سالگاؤںکر جبکہ تبو نے میرا دیشمکھ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں شریا سرن۔ جیدیپ اہلاوت۔ پرکاش راج۔ راجت کپور۔ ایشیتا دتا۔ مرنال جادھو اور کملیش ساونت بھی اہم کرداروں میں ہیں۔