نقوی نے کی سائرہ بانو سے دلیپ کمار کی تعزیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
مرکزی وزیر نقوی کی سائرہ بانو سے ملاقات
مرکزی وزیر نقوی کی سائرہ بانو سے ملاقات

 

 

آواز دی وائس :ممبئی

مرکزی وزیر امور اقلیت مختار عباس نقوی نے آج بالی ووڈ کے شنہشاہ کہلانے والے دلیپ کمار کی بیوہ اور سابق ممتاز اداکارہ سائرہ بانو سے ملاقات کی۔

مختارعباس نقوی آج ممبئی کے دورے پر تھے۔ دلیپ کمار کا پچھلے ہفتے طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اس ملاقات کے بارے میں اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر جانکاری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لیجنڈری اداکار مرحوم کی اہلیہ سائرہ بانو جی سے ملاقات کی۔ دلیپ کمارصاحب کے انتقال پر تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار لیجنڈری اداکار تھے اورذاتی طور پر ایک عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔دنیا انہیں ہمیشہ ’’اداکاری کا ادارہ‘‘ کے طور پر ہی یاد رکھے گی۔