میری بیوی منشیات لیتی تھی،اعجاز خان کا انکشاف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
اعجاز خان
اعجاز خان

 

ممبئی: گزشتہ روز منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ اور اداکار اعجاز خان نے انکشاف کیا ہے جونشے کی گولیاں اُن کے گھر سے ملیں وہ اُن کی اہلیہ استعمال کرتی تھیں۔وہ نشہ نہیں کرتے تھے۔

اعجاز خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تفتیش کے دوران ایک اہم انشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ماضی میں میری اہلیہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی۔‘ اعجاز خان نے کہا کہ ’این سی بی کے چھاپے کے دوران میرے گھر سے جو گولیاں برآمد ہوئیں وہ میری نہیں بلکہ میری اہلیہ کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈپریشن کی شکار میری اہلیہ اُن گولیوں کا استعمال پُرسکون نیند کے لیے کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔ (ان پٹ ایجنسی)