’ ضرور دیکھیں،‘ پرینکا چوپڑا بھی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی مداح

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 ’ ضرور دیکھیں،‘ پرینکا چوپڑا بھی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی مداح
’ ضرور دیکھیں،‘ پرینکا چوپڑا بھی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی مداح

 

 

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پُر لطف قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ بدھ کو اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا ’جوائے لینڈ واقعی ایک پُرلطف فلم ہے۔‘ انہوں نے پاکستانی فلم بنانے والی ٹیم کی تعریف کی کہ انہوں نے ’ایسی کہانی کو زندگی بخشی۔‘

پرینکا چوپڑا نے مزید لکھا کہ ’یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے۔‘ خیال رہے’جوائے لینڈ‘ کو اکیڈمی نے اپنی انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا لیکن یہ فلم یہ ایوارڈ نہ جیت سکی تھی۔

فلم ’جوئے لینڈ‘ کو پاکستان میں شدید پریشانیوں اور پابندی کا اعلان کرنا پڑا تھا۔ تاہم نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس فلم پر عائد پابندی پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے فلم کو ملک بھر میں ریلیز کے لیے کلیئر قرار دیا تھا

اس فلم کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جہاں اسے ’جیوری ایوارڈ اَن سرٹن‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ کانز فلم فیسٹیول کے علاوہ ’جوائے لینڈ‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں اس فلم کو بھرپور داد ملی تھی