ورلڈ کپ 83 کی تاریخ جیت،دیکھئے فلم 83

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ورلڈ کپ 83 کی تاریخ جیت،دیکھئے فلم 83
ورلڈ کپ 83 کی تاریخ جیت،دیکھئے فلم 83

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سنہ 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت پر مبنی فلم ’83‘ آج جمعے کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔

فلم کی کہانی 1983 کے ورلڈکپ کی فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے گرد گھومتی ہے جس کے کپتان کپل دیو تھے۔ '83' میں کپل دیو کا کردار مشہور اداکار رنویر سنگھ ادا کر رہے ہیں جب کہ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق کپل دیو جنہیں انڈیا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے، کی قیادت میں انڈیا نے انگلینڈ میں ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا اور دو مرتبہ کے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔

 ایک انٹرویو میں 62 سالہ کپل دیو نے بتایا کہ ’کوئی توقعات نہیں تھیں۔ سارے میڈیا کی توجہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کی جانب تھی اور سارا دباؤ دیگر ٹیموں پر تھا۔

awazthevoice

انہوں نے بتایا کہ ’ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا اس لیے ہم لطف اندوز ہو رہے تھے۔ میرا خیال ہے کہ جب ہم آدھا کھیل کھیل چکے تو ہم سب کو یہ لگنے لگا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں اور یہی وہ وقت تھا جب سب بدل گیا۔

فلم کے ہدایتکار کبیر خان کا کہنا ہے کہ ’مجھے تاریخی واقعے پر فلم بنانے کے لیے یہ سہولت میسر تھی کہ مجھے یہ بتانے کے لیے کہ یہ سب کیسے ہوا، کھلاڑی موجود ہیں۔‘

بدھ کو اس فلم کی خصوصی نمائش میں فلم میں کام کرنے والے اداکاروں اور 1983 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی حقیقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔