دلیپ کمار کی موت کے 6 ماہ بعد گھر سے نکلیں سائرہ بانو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2021
دلیپ کمار کی موت کے 6 ماہ بعد گھر سے نکلیں سائرہ بانو
دلیپ کمار کی موت کے 6 ماہ بعد گھر سے نکلیں سائرہ بانو

 

 

ممبئی: دلیپ کمار کی 99ویں سالگرہ 11 دسمبر کو تھی لیکن دلیپ کمار 6 ماہ قبل ہی دنیا فانی کو خیرآباد کہہ چکے ہیں۔

اب چھ ماہ بعد سائرہ بانوگھر سے باہر آئی ہیں۔ وہ دلیپ صاحب کی سالگرہ پر فلم سٹی آئیں جہاں سبھاش گھئی کے فلم اسکول کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دھرمیندر اور سائرہ بانو نے تقریب میں دلیپ صاحب کی دیواری پینٹنگ کی نقاب کشائی کی۔

سائرہ کے لیے یہ دن بہت جذباتی رہا۔ جب دھرمیندر اور سبھاش گھئی انہیں لینے گھر پہنچے تو وہ دونوں کو دیکھ کر جذباتی ہو گئیں۔ دلیپ کمار کا انتقال جولائی 2021 میں ہواتھا۔