لال سنگھ چڈھا : جس میں ہندوستانی تاریخ کی ہے جھلک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
لال سنگھ چڈھا : جس میں ہندوستانی تاریخ کی ہے جھلک
لال سنگھ چڈھا : جس میں ہندوستانی تاریخ کی ہے جھلک

 


آواز دی وائس، ممبئی

 بالی وڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ آج ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی۔اس کے متعلق فلم کے مصنف اتل کلکرنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوبصورت قوم کی خوبصورت کہانی ہے، جو خوبصورت کردار لال سنگھ چڈھا فلم میں سنا رہا ہے۔

عامر خان نے ابتدا میں اس فلم میں یہ کہہ کر کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ایسی فلم کو دوبارہ بنانا ممکن نہیں۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی وڈ فلم ‘فارسٹ گمپ‘ کا چربہ ہے۔

فلم کے مصنف اتل کلکرنی نےایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ بہت مشکل تھا۔ یہ بالکل بھی آسان نہیں تھا، کیونکہ یہ ایک بالکل دیسی خاندان سے متعلق فلم ہے، جسے پانچ سال کی عمر سے لے کر 100 سال کی عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں، اس لیے اسے ہندی میں بنانا مشکل کام تھا۔ یہ آسان نہ تھا لیکن میرا خیال ہے کہ ہم نے اچھا کام کیا ہے۔

  کلکرنی کہتے ہیں کہ ’یہ ایک خوبصورت کہانی ہے۔ ایک خوبصورت ملک کے بارے میں، جوہندوستان کہلاتا ہے، ایک خوبصورت شخص کی زبانی جس کا نام لال سنگھ ہے۔ میں اسی طرح لال سنگھ کا خلاصہ کروں گا۔

انہوں نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک خوبصورت آدمی کی زبانی، ایک خوبصورت قوم کے بارے میں ایک خوبصورت کہانی ہے۔

 لال سنگھ چڈھا‘ مرکزی خیال ’فارسٹ گمپ‘ سے مستعار تو لیا گیا ہے لیکن اس میں ہندوستانی سینیما ناظرین اور یہاں کی ثقافت کے حساب سے کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

 جیسا کہ فارسٹ گمپ کے ایک مشہور سین میں فلم کا مرکزی کردار چاکلیٹ کا ڈبہ لیے بیٹھا ہوتا ہے، اسے لال سنگھ کے لیے گول گپے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح جیسے فلم ’فارسٹ گمپ‘ میں ناظرین کو امریکہ کی تاریخ کے بڑے واقعات مرکزی کردار کی آنکھ یا اس کے حوالے سے دکھائے گئے تھے تو لال سنگھ چڈھا میں ہندوستانی تاریخ کے بڑے واقعات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، شرمن جوشی، پنکج تری پاٹھی، مانو ویج اور سنجے دت بھی جلوہ گر ہوں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں شاہ رخ خان کی بھی خصوصی جھلک ہے۔