کوہلی اور انوشکا کی پہلی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2021
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے

 

 

نئی دہلی

 کرکٹ کی دنیا کے بےتاج بادشاہ اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پچ پر اپنی غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ اکثر گلیمر کی دنیا کی زینت بھی بنتے ہیں - اپنی ذاتی شہرت کے علاوہ وہ اپنی اداکارہ بیوی کی وجہ سے بھی سرخیوں کا سبب بنتے ہیں- ان کے مداحوں کو ان کی ازدواجی زندگی کے پہلوؤں کو جاننے کی جستجو رہتی ہے۔ 

 ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے - الگ الگ شعبوں سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں کی جوڑی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ویراٹ کوہلی نے انکشاف کیا کہ وہ انوشکا سے پہلی مرتبہ ایک شیمپو کے اشتہار کے لیے ملے تھے جو دونوں کو ایک ساتھ کرنا تھا۔

ویراٹ کوہلی کے مطابق جب انہیں مینیجر نے بتایا کہ اشتہار میں انہیں انوشکا کے ساتھ شوٹنگ کرنی ہوگی تو انہوں نے مینیجر سے کہا وہ کسی پیشہ ور اداکار کے ساتھ فریم میں بیوقوف نظر آئیں گے۔ ویراٹ کوہلی نے مزید کہا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ اشتہار کیسے کرنا ہے اور وہ جب انوشکا سے ملے تو گھبراہٹ میں مبتلا تھے،گھبراہٹ کے باعث انہوں نے انوشکا سے عجیب وغریب بات کی۔

ویراٹ نے انوشکا کو کہا کہ وہ لمبی ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ میں لمبا نہیں ہوں، ویراٹ نے انوشکا کی لمبی ہیلز پر تنقید کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ کیا آپ کو ہیلس کی اونچی جوڑی نہیں ملی؟ اس پر انوشکا نے حیرت سے استفسار کیا کہ ایکسکیوز می! ویراٹ کوہلی نے کہا کہ انہوں نے بعد میں انوشکا سے معذرت کی لیکن وہ زندگی کا ایک عجیب لمحہ بن گیا جب وہ انوشکا کو دیکھ بیوقوفوں کی طرح برتاؤ کررہے تھے۔