کترینانے کی اکشے کی سوتے ہوئے ویڈیو شیئر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کترینانے کی اکشے کی سوتے ہوئے ویڈیو شیئر
کترینانے کی اکشے کی سوتے ہوئے ویڈیو شیئر

 

 

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور کترینا کیف ان دنوں اپنی آئندہ والی تھریلر فلم سوریا ونشی کی پروموشنل (تشہیری) مہم پر ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فلم نومبر کی 5 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ اتوار کو پروموشنل مہم کے پہلے دن کترینا نے ساتھی اداکاروں اکشے کمار اور روہت شیٹھی کی ایک پرمزاح ویڈیو شیئر کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اکشے کو فلم کی تشہیری مہم سے قبل سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینا نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہماری پروموشنل مہم کے پہلے دن لڑکوں کا جوش وجذبہ دیکھیے۔ ویڈیو بنتے دیکھ کر اکشے فوراً اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کترینا سے کہتے ہیں یہ سب ریکارڈ نہ کرو، ہماری بھی شہرت اور ساکھ ہے۔ یہ کہہ کر وہ روہت کے ساتھ گرتے ہوئے بھاگ جاتے ہیں۔ اس پوسٹ کو صرف دو گھنٹے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا۔