وکی کوشل کی ہوگئی کترینہ کیف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
وکی کوشل کی ہوگئی کترینہ کیف
وکی کوشل کی ہوگئی کترینہ کیف

 


آواز دی وائس، انٹرٹینمنٹ ڈیسک

 وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی رسومات سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ میں 9 دسمبر 2021 کو مکمل ہو گئی ۔ دونوں نے مردانہ محل کے سامنے کھلے باغ میں سات چکر لگائے۔

جوڑے کی اس شاہی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جس میں کترینہ سرخ رنگ کا لہنگا اور وکی نے سفید جوڑا پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  شادی میں صرف خاندان کے افراد اور کچھ خاص مہمانوں نے شرکت کی۔ شادی کی رسومات کا آغاز دوپہر 12 بجے راجپوتانہ وضع دار کے ساتھ ہوا۔

جلوس کو ونٹیج کار میں قلعہ کے اندر سے نکالا گیا۔ اس کے بعد وکی کوشل گھوڑے سوار ہوکر آئے۔

 شادی کی رسومات تقریباً 3.30 بجے شروع ہوئیں۔ تقریباً 5.15 بجے رسومات مکمل ہوئیں۔ پھیرے کے بعد وکی اور کترینہ نے اپنے خاندان کے بزرگوں کا آشیرواد لیا۔